Sep ۱۲, ۲۰۲۴ ۲۲:۳۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت نے جوزف بورل کو مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے کی نہیں دی اجازت

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل کا مقبوضہ فلسطین کا سرکاری دورہ صیہونی حکومت کی جانب سے اجازت نہیں دئیے جانے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

سحر نیوز/ دنیا: صہیونی اخبار " یدیعوت آحرونوت " نے خبر دی ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزف بورل" کا مقبوضہ فلسطین کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس سفر کی منسوخی اسرائیلی وزیر خارجہ «یسرائیل کاتز» کے کہنے کے بعد ہوئی کہ بورل کو یہ سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گزشتہ مہینوں میں بورل نے غزہ جنگ کی وجہ سے صیہونی حکومت کے حکام پر صرف زبانی تنقید کی تھی۔

اس کے علاوہ ایک اور مسئلہ جو صہیونی حکام کے غصے کا باعث بنا، بورل نے کہا کہ انھوں نے یورپی یونین کے ارکان سے پوچھا ہے کہ کیا وہ اسرائیلی وزراء پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سفارت کاروں نے رائٹرز کو بتایا کہ اس بات کا امکان بہت ہی کم ہیں کہ یورپی یونین کے تمام 27 رکن ممالک اسرائیل پر بھاری پابندیاں عائد کرنے پر راضی ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ مارچ میں، بورل نے غزہ میں مصنوعی قحط پیدا کرنے کی حمایت کرنے پر صیہونی حکومت کی شدید لفظوں میں تنقید کی تھی۔ بورل کو اپنی اس تنقید کی وجہ سے اسرائیلی وزیر خارجہ «یسرائیل کاتز» کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

ٹیگس