بدھ کے روز پاکستانی بچوں اور نوجوانوں نے پیشاور میں مظاہرہ کرکے ، غزہ میں جارح صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید ہونے والے ہزاروں بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
غزہ پر صیہونی حکومت کےوحشیانہ حملوں کے جاری رہنے کے ساتھ ہی انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے جنگ غزہ کے حوالے سے ایک خصوصی عدالت تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے ایران کے وزیرخارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم کو پچھتر دن گزرنے کے باوجود استقامت بدستور ثابت قدم ہے۔
تحریک حماس نے جبالیا کیمپ میں صیہونیوں کے جرائم کو فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
تحریک انصاراللہ نے امریکہ کے بحری اتحاد کی تشکیل کے اعلان کے بارے میں کہا ہے کہ اس اتحاد کا مقصد صیہونی حکومت کو غزہ میں فلسطینیوں پر حملے جاری رکھنے کی ترغیب دلانا ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس کے ایک سینیئر رہنما کا کہنا ہے کہ امریکہ نے غاصب صیہونی حکومت کو اپنا واحد تجربہ جو منتقل کیا ہے وہ عورتوں اور بچوں کے قتل عام سے متعلق ہے۔
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونےو الوں کی تعداد انیس ہزار چار سو ترپن جبکہ زخمیوں کی تعداد باون ہزار تین سو تک پہنچ چکی ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ میں واقع بیت لاہیا کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کے حامل ایک اور ٹرک کو جوابی کارروائی کا نشانہ بنایا گيا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یمن آزاد و خودمختار ہے، بین الاقوامی میدان میں خود فیصلہ کرتا ہے اور اپنی تشخیص پر عمل کرتا ہے بنابریں اس کے اقدامات کو دوسروں سے جوڑنا غلط ہے۔
القسام بریگیڈ نے غزہ میں اسرائیلی جنگی قیدیوں کا پیغام نیتن یاہو کی حکومت اور قیدیوں کے لواحقین کے لئے نشر کردیا ہے۔