Jul ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • غزہ پہنچنے والے امریکی ڈاکٹروں کے خط نے دہشتگرد اسرائیل کی کھولی پول، ایک لاکھ فلسطینیوں کی موت کا جتایا خدشہ

رضاکارانہ طور پر غزہ کے عوام کی مدد کے لئے پہنچنے والے امریکی ڈاکٹروں نے صدر بائيڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ انھوں نے غزہ میں جو کچھ دیکھا ہے وہ اس نسل کشی پر ہرگز چپ نہیں رہ سکتے۔

سحرنیوز/دنیا: رضاکار امریکی ڈاکٹروں نے اپنے خط میں انتباہ دیا ہے کہ غزہ پر صیہونی فوجی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد بیانوے ہزار سے زيادہ ہوسکتی ہےان امریکی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت نے شہداء کی جو تعداد بتائي ہے حقیقت میں اس سے کہیں زيادہ فلسطینی شہید ہوئے ہيں۔

رضاکار امریکی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی بھینٹ چڑھنے والوں کی تعداد بیانوے ہزار سے زيادہ ہوسکتی ہے ، اور کل آبادی کے چاراعشاریہ چھے فیصد تک پہنچ سکتی ہے جو وحشتناک ہے۔ رضاکار امریکی ڈاکٹروں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ہم نے غزہ میں نہایت مشکل اور ناقابل برداشت مناظر دیکھے جوکبھی نہيں بھول سکتے۔

رضاکار امریکی ڈاکٹروں نے بائيڈن اور کملا ہیرس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہيں کہ اسرائيل کو ہتھیاروں کی سپلائي بند کی جائے اور اس کی اقتصادی و سفارتی مدد و حمایت روک دی جائے ۔ خط ميں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ہمارے ساتھیوں کا قتل کیا ہے انھیں اغوا کیا ہے اور ان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔

 

ٹیگس