امریکی فوجی اڈے پر چوبیس گھنٹے کے دوران تیسری بار میزائل حملہ
شام کے علاقے دیرالزور میں کونیکو گيس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کو تیسری بار نشانہ بنایا گیا۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی شام میں دیرالزور میں امریکی فوجی اڈے پر گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیسری بار میزائل حملہ ہوا اور کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔ اس حملے کے ساتھ ہی اس اڈے میں تعینات امریکی جنگی طیاروں نے مشرقی شام کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
امریکہ کی حمایت سے غزہ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت کے آغاز کے وقت سے ہی تحریک استقامت کی جانب سے عراق و شام میں امریکی فوجی اڈوں پر مسلسل راکٹ ، میزائل اور ڈرون حملے ہوتے رہے ہیں۔
تحریک استقامت نے اپنے انتباہ کو عملی جامہ پہنا کر اس بات کو ثابت کیا ہے کہ امریکہ کو غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی حمایت کرنے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔