مراکش کے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے بارے میں امریکی صدر کے بے بنیاددعوے نے ان کی اخلاقی پستی کو ثابت کر دیا۔
دبئی میں منعقدہ موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس کے موقع پر غزہ کے عوام کے حامیوں نے مظاہرہ کرکے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی شدید مذمت کی۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقات افراتفری کا باعث بنی اور انہوں نے ملاقات ترک کردی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل عام میں واشنگٹن برابر کا شریک ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ غزہ ، شہر خان یونس کے اطراف کے علاقوں اور رفح پر اسرائیل کی جاری بمباری کے نتیجے میں صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن پر اپنے حملے تیز کردیئے ہيں جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطین کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے غاصب صیہونی فوجیوں نے دسیوں فوجی گاڑیوں کے ذریعے غرب اردن کے علاقوں جنین، اریحا، بیت لحم اور شمالی رام اللہ پر حملہ کیا جہاں فلسطینی مجاہدین نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس بریگیڈ کے مجاہدین نے اسرائیل کی ایک بکتر بند گاڑی اور ایک ٹینک کو تباہ کردیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور جنگی جرائم کا نیا دور، صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ میں امریکی وزیر جنگ کی موجودگی میں شروع ہوا ہے۔