جنین پر صیہونی فوج کا حملہ، متعدد فلسطینی شہید و زخمی
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن پر اپنے حملے تیز کردیئے ہيں جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ایسے میں کہ جب بعض امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے تل ابیب کو، غزہ پر فوجی حملہ ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، اسرائیلی فوج نے آج بدھ کی صبح مغربی کنارے کے علاقے جنین پر زبردست حملہ کیا ہے اور غزہ پر اپنے فضائی اور زمینی حملوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ جنین کیمپ پر صہیونی فوج کے حملے میں دو فلسطینی شہید اور ایک خاتون سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔ فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی عسکری شاخ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج کی گاڑیوں اور ساز و سامان کو تباہ کرنے کے علاوہ غزہ کے شمال اور جنوب میں متعدد جارح عناصر کو زخمی کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کچھ گھنٹے قبل مغربی کنارے کے جنین شہر اور جنین کیمپ پر بڑے پیمانے پر حملہ شروع کیا ہے جس کے بعد اس علاقے میں غاصب فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہو رہی ہے-