اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم کو برداشت نہیں کیا جا سکتا اور ان کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے کہا ہے کہ بیروت کے علاقے ضاحیہ میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں اس کے دو کمانڈر شہید ہو گئے ہیں۔
پاکستان نے اہل غزہ کے لیے امداد کی دسویں کھیپ روانہ کر دی ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے حزب اللہ کے سربراہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شہادت، فلسطین، لبنان اور پورے علاقے میں استقامت کو مضبوط بنائے گی۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم فلسطین اور لبنان کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بیروت پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو بھی ان حملوں کا جواب دینا پڑے گا۔
تہران کے عوام نے جمعہ 27 ستمبرکی دوپہرغاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور حزب اللہ نیز فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت میں نماز جمعہ کے بعد تہران یونیورسٹی سے انقلاب اسکوائر تک جلوس نکالا
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی مظاہرین نے جنگ مخالف مظاہرے کئے اور لبنان پر اسرائیل کے حملے فورا بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
صیہونی فوج نے شام پر ایک بار پھر جارحیت کا ارتکاب کرکے متعدد شامی شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا۔
ایران کے صدر نے کہا کہ فلسطینی عوام کو ایک عام ریفرنڈم کے ذریعے اپنے مستقبل کے تعین کا حق دینا چاہئے۔