Mar ۰۵, ۲۰۲۶ ۰۲:۴۹ Asia/Tehran
  • حکومت عراق کسی بھی گروہ کو ایران کی سرحدوں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دے گی

  عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری سے ٹیلیفون پر علاقے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے ایران کے اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں کہا ہے کہ عراق کسی بھی گروہ کو اپنی سرزمین سے  ایران کی سرحدوں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دے گا۔

اس ٹیلیفونی  گفتگو میں  ایران کی اعلی قومی سلامتی کے ڈپٹی سیکریٹری علی باقری نے کہا کہ ایران خلیج فارس کے ملکوں کو بتاچکا ہے کہ  امریکی اور صیہونی حملوں کے جواب میں  اپنی دفاعی کارروائیوں میں  سفارت خانوں، اسپتالوں، آئل فیلڈس اور غیر فوجی مقامات کو ہرگز نشانہ نہیں بنائے گا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 انھوں نے اس  بات پر زور دیتے ہوئے ایران کے حملے امریکا کے فوجی اڈوں تک محدود رہیں گے، عراق سے مطالبہ کیا کہ تہران بغداد سیکورٹی معاہدے کے مطابق ایران مخالف گروہوں کو ایرانی سرحدوں کی طرف آنے سے روکنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائيں۔

 

ٹیگس