الجزیرہ: تل ابیب شدید دھماکوں سے لرز اٹھا، کافی نقصان ہوا ہے
Mar ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
الجزیرہ کے نامہ نگار نے صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب میں ایران کے تازہ میزائل حملے میں سخت نقصان کی خبر دی ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ایران کے تازہ میزائل حملے کے بعد تل ابیب میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔
قطر کے الجزیرہ ٹی وی نے تل کی فضائی حدود میں ایرانی میزائلوں کی براہ راست فوٹیج نشر کیں اور اپنے نامہ نگار کےحوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے یہ میزائل تل ابیب کے مختلف علاقوں پر گرے جن سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔
الجزیرہ نے صیہونی حکومت کی ہاآرتص نیوز سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے تازہ ترین میزائل حملے میں اسرائیل کے مرکز میں کئی عمارتوں کو وسیع نقصان پہنچا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel