ایران و کیوبا کے وزرائے خارجہ کی گفتگو
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز پاریبا سے ٹیلی فوج پر بات چیت کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات چیت میں کہا کہ ایران پر حملہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنی دفاعی طاقت و صلاحیت اور ملت ایران پر بھروسہ اور وہ اپنی ارضی سالمیت اور قومی حاکمیت کے جائز دفاع کو اپنا حق سمجھتا ہے۔
کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز پاریبا نے بھی اس ٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ کیوبا ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران پر امریکہ اور صیہونی حکومت کے حملے انتہائی قابل مذمت ہیں۔ ملکوں کی قومی حاکمیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کا لازمی خیال رکھا جانا چاہیے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel