نائب وزیر خارجہ خطیب زادہ کی ہندوستانی وزير خارجہ سے ملاقات ، ایرانی جہاز پر حملہ نازی افکار کا نتیجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے دہلی میں ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر سے امریکی آبدوز کی جانب سے ایرانی بحری جہاز ڈنا تباہ کرنے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں کہا کہ ایرانی بحری جہاز کو ہندوستان میں اپنے مشن کی واپسی پر نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا جو انتہائی افسوس ناک اور واقعی ایک ناخوشگوار واقعہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی ایک غیرمسلح بحری جہاز کو تباہ کر کے درحقیقت وہی کام کر رہے ہیں جن نازی جرمنی کے دور میں مشاہدہ کیے جاتے تھے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
سعید خطیب زادہ نے مزید کہا کہ یہ بحری جہاز ہندوستانی دوستوں کی دعوت پر بین الاقوامی مشقوں میں شرکت کے لیے وہاں گیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ یہ بحری بغیر ہتھیاروں کے تھا اور اس میں کوئی فوجی سازوسامان نہیں تھا۔
انھوں نے کہا کہ جھوٹوں دعووں کی بنیاد پر امریکہ اور صیہونی حکومت نے ایران پر حملہ کیا ہے۔