فلسطینی وزارت خارجہ نے صیہونی وزيراعظم نتن یاہو کے اردن سے ملحق مقبوضہ فلسطین کی سرحدی علاقے کے دورے کی مذمت کی ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل کا مقبوضہ فلسطین کا سرکاری دورہ صیہونی حکومت کی جانب سے اجازت نہیں دئیے جانے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے بیرون ملک مخالفین کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے صیہونی حکومت اور دہشت گرد منافقین کی حرکت قرار دیا ہے۔
امریکی سینیٹر برنی سنڈرز نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں میں اس ہفتے شہید ہونے والوں کی تعداد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب نتن یاہو کی جنگي مشین کے لئے پیسے نہیں ہيں۔
غزہ کے علاقے خان یونس پر صیہونی فوج کے تازہ ہوائی حملے میں گيارہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان کے شہر "الخیام" پر صیہونی حکومت کے توپ خانے اور فاسفورس کے حملے کی اطلاع دی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھتے ہوئے صیہونی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور عراق کے وزیر اعظم نے باہمی ملاقات میں غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ بند کئے جانے پر تاکید کی ہے۔
جنوب مغربی یمن کے التعزیہ ضلع کے ایک اسکول پر امریکی و برطانوی جنگي طیاروں کی بمباری میں دو طالبات شہید اور پانچ زخمی ہوگئی ہيں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان سے درجنوں راکٹ داغے جانے اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں پوری طرح سے بجلی منقطع ہونے کی خبر دی۔