غزہ کے مستقبل کا فیصلہ ٹرمپ اور ان کے داماد کریں گے! نام نہاد امن کونسل کے ارکان کے ناموں کا اعلان
وائٹ ہاؤس نے غزہ پٹی کے لئے نام نہاد امن کونسل کے ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا۔
سحرنیوز/دنیا: موصولہ خبروں کے مطابق اس سات رکنی نام نہاد امن کونسل میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف، برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر، ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر اور عالمی بینک کے صدر اجے بانگا اور رابرٹ گیبریل شامل ہیں۔ مجموعی طور پر بورڈ کے پندرہ ارکان ہوں گے، جبکہ ٹرمپ خود اس کے چیئرمین ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ انتظامیہ کی قومی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر علی شعث ہوں گے۔ وہ ایک انتہائی قابل احترام ٹیکنوکریٹ ہیں۔ وہ بنیادی عوامی خدمات کی بحالی اور سول اداروں کی تعمیر نو نیز غزہ میں روزمرہ کی زندگی میں استحکام پیدا کرنے کے عمل کی نگرانی کریں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
وائٹ ہاؤس نے اقوام متحدہ کے سابق مشرق وسطی کے ایلچی نکولے ملادی نوف کو غزہ کے لیے اعلی نمائندہ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ وہ امن کونسل اور مقامی حکام کے درمیان رابطے کی کڑی بن سکیں۔ بین الاقوامی استحکام فورس کی قیادت سابق امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈر میجر جنرل جیسپر جیفرز کے سپرد کی گئی ہے- خیال رہے کہ نومبر کے وسط میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی انتظامیہ کے لئے ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت کرنے والی امریکی تجویز کردہ قرارداد کو منظور کیا تاہم روس اور چین نے اس میں حصہ نہیں لیا-