Jan ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک، اسرائیل پورے خطے کے لیے خطرہ: پاکستانی وزیر دفاع

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے اور اسرائیل پورے خطے کے لیے اصل خطرہ ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے جس کے کسی کے بھی خلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں جبکہ اسرائیل پورے خطے کی سلامتی کے لیے اصل خطرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان غیر معمولی تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی کے بھی خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا جبکہ اسرائیل پورے خطے کی سلامتی کے لیے اصل خطرہ ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ان کا ملک ہر طرح سے ایران کے ساتھ ہے اور ہماری خواہش ہے کہ یہ ملک ہر خطرے سے محفوظ رہے۔

نام نہاد غزہ امن کونسل میں شمولیت کی دعوت سے متعلق پاکستان کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے پاکستان کے لیے ایک اہم موقع ہے۔

خواجہ محمد آصف نے غزہ میں پاکستانی فوج کی تعیناتی کے حوالے  سے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی قیاس آرائي نہیں کرنا چاہتے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو اپنے اجتماعی دفاع کے لیے ایک جامع دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے۔ 

 

ٹیگس