سحر نیوز رپورٹ
برطانیہ میں چھے سے زائد ماہرین قانون نے جن میں متعدد سابق جج بھی شامل ہیں، حکومت سے اسرائيل کے لئے اسلحے کی سپلائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آج اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت پورے ملک میں عالمی یوم القدس کے جلوس اور ریلیاں نکالی گئيں جو نماز جمعہ کے مراکز پر پہنچ کرعظیم الشان اجتماعات میں تبدیل ہوگئیں۔
آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت غزہ میں حفظان صحت کا نظام چوپٹ کر کے غزہ میں نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے اور اسپتالوں کو تباہ کر کے علاج و معالجہ کرنے کی ان کی توانائی اور وسائل ختم کر رہی ہے۔
پاکستان نے چابہار اور راسک میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور انداز میں مذمت کی ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے غزہ کے قریب واقع غیرقانونی صیہونی بستیوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔
غاصب اسرائيل کی نیشنل بیمہ کمپنی کی سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ہے۔
صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے عالمی یوم قدس کو جارح صیہونیوں پر فلسطینی عوام کی عنقریب کامیابی کی یادآوری اور مسئلہ فلسطین کے حل اور مقبوضہ علاقوں سے غاصبوں کے نکال باہر کرنے کے لئے امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کی علامت قرار دیا۔