Sep ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • فلسطین اور لبنان کے بعد شام پر اسرائیلی حملہ، 5 شامی فوجی شہید

صیہونی فوج نے شام پر ایک بار پھر جارحیت کا ارتکاب کرکے متعدد شامی شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کی وزارت دفاع نے دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے نتیجے میں پانچ فوجیوں کی شہادت کی خبر دی ہے-

سانا نیوز ایجنسی کے مطابق شام کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ رات جارح صیہونی فوج نے مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں سے فضائی حملہ کیا ، اس بیان کے مطابق اس حملے میں دمشق کے نواحی علاقے " کفیر یابوس" کے قریب ایک فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

شام کی وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حملے میں شامی فوج کے پانچ فوجی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی حکومت نے یہ فضائی حملہ ایسے وقت میں کیا ہے جب شامی حکومت نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خطوط بھیج کر ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس