پی ٹی آئی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ زیر حراست افراد عام شہری ہیں اس لئے فوجی عدالت سے سویلینز کے خلاف سزاؤں کو مسترد کرتے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج نے آج صبح ایک منفرد کارروائی میں مقبوضہ علاقوں کے مرکز تل ابیب کو نشانہ بنایا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی فوجیوں کے جنسی تشدد کے خلاف جاپانی عوام نے احتجاجی ریلی نکالی
صہیونی حکومت نے گذشتہ دو دنوں کے دوران 450 سے زائد حملے کرکے شام کے اہم اوراسٹریٹیجک دفاعی مقامات اور تنصیبات کو تباہ کردیا۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان میں کارروائی کر کے معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو دہشتگرد کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد کر دی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک کارروائی کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
شامی فوج نے صوبے حماہ کے نواحی علاقوں میں آپریشن کرکے تکفیری دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا۔