ایران اور وینزویلا کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی بات چیت: امریکہ کے ذریعہ صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کے اغوا کی شدید مذمت
وینزویلا پر امریکی جارحیت کے بعد ایران اور وینزویلا کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی بات چیت کی ہے اور صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کے اغوا کی شدید مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان خیل پنٹو کے درمیان ٹیلی فونی بات چیت ہوئی ہے جس میں وینزویلا پر امریکی فوجی جارحیت کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے سید عباس عراقچی نے وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی جارحیت اور ملک کے قانونی صدر اور ان کی اہلیہ کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو ریاستی دہشت گردی کی نمایاں مثال اور وینزویلا کے عوام کی خودمختاری اورجمہوریت پر واضح حملہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام وینزویلا کے عوام اور ان کی منتخب حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
وینزویلا کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کو سراہتے ہوئے زور دے کر کہا کہ وینزویلا کے عوام اور حکومت، امریکہ کی غنڈہ گردی اور غیر قانونی پالیسیوں کے خلاف قومی خود مختاری اور حق خود ارادیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔