-
ایرانی آرٹسٹ کا افغان شہیدوں کو خراج عقیدت
Oct ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۱گزشتہ جمعے کو افغانستان کے شہر قندوز میں طالبان کے دور حکومت کا سب سے بڑا دہشتگردانہ واقعہ پیش آیا جس میں ایک خودکش داعشی دہشتگرد نے نماز جمعہ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا کر کم ازکم ۱۰۰ شیعہ نمازیوں کو شہید اور ۲۰۰ کو زخمی کر دیا۔ ایران کے معروف آرٹسٹ حسن روح الامین نے ایک غمناک پینٹنگ بنا کر شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کا خطاب، لبنان میں ایندھن کے بحران، بیروت سانحے اور قندوز کے حالیہ واقعے پر اہم بیان
Oct ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۱لبنان کی استقامتی تنظیم حزب اللہ کے جنرل سکریٹری سید حسن نصراللہ نے ملک میں معین وقت پر انتخابات ہونے پر تاکید کی۔
-
قندوز کے دہشتگردانہ حملے پر رہبر انقلاب اسلامی کا رد عمل، افغان حکام سے ایسے واقعات کی تکرار روکنے کا مطالبہ
Oct ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۸رہبر انقلاب اسلامی نے جمعے کے روز افغانستان کے صوبے قندوز میں ایک مسجد پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں نمازیوں کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا اور ساتھ ہی افغان حکومت سے اس بھیانک جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دیئے جانے نیز اس طرح کے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے پر تاکید کی۔
-
واقعۂ قندوز پر آیت اللہ سیستانی کا رد عمل، افغان عوام سے قومی اتحاد کی اپیل، مسلمان ملکوں کے رویہ پر اظہار افسوس
Oct ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۶عراق میں شیعوں کے سب سے بڑے عالم دین و مرجع ایت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے بھی افغانستان کے صوبے قندوز میں جمعہ کے روز مسجد میں ہوئے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی اور اس ملک کے نہتے عوام کو اسلامی ملکوں اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے نظر انداز کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔
-
سانحہ قندوز پر ایرانی صدر کا تعزیتی پیغام، افغان دھڑوں سے امریکی سازش کو ناکام بنانے کی اپیل
Oct ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۱:۰۵صدر جمہوریہ ایران نے دہشت گردی کے واقعے میں درجنوں افغان شہریوں کی شہادت پر تسلیت پیش کی ہے۔
-
افغانستان، نمازیوں پر پھر حملہ، متعدد شہید و زخمی
Oct ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۴افغانستان کے شہر قندوز میں گزشتہ روز جمعے کی نماز کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔
-
داعش نے مسجد پر حملے کی ذمہ داری لی
Oct ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۷داعش نے قندوز کی مسجد پر حملے کی ذمہ داری لی ہے۔
-
افغانستان؛ شیعہ جامع مسجد میں دھماکہ، درجنوں شہید، واقعے کی ایران کی جانب سے مذمت
Oct ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۳افغانستان کے صوبہ قندوز کے شہر سیدآباد کی شیعہ جامع مسجد میں نمازجمعہ کے دوران خود کش دہشت گردانہ حملے میں پچاس سے زائد نمازی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔