حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ معذرت خواہی کرے۔
حزب الله کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے سعودی عرب سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اس بات کی فکر لاحق ہو گئی ہے کہ اس نے اپنے حامیوں کو جو رقم دی وہ اس سے اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
اسرائیل کے جنرل نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حزب الله ایک دن میں ایک ہزار میزائل داغنے کی طاقت و صلاحیت رکھتا ہے۔
حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ لبنان ، سعودی عرب کی دھمکیوں اور دباؤ کے سامنے جھکنے والا نہیں ہے۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیراعظم نے لبنان کے وزیر اطلاعات کو حریت پسند قرار دیتے ہوئے بیروت کے ساتھ ریاض سمیت خلیج فارس تعاون کونسل کے بعض رکن ملکوں کی جانب سے تعلقات منقطع کئے جانے پر کڑی تنقید کی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے لبنان میں اپنے شہریوں کو جلد سے جلد لبنان سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔
لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لبنانی حزب اللہ ، لبنان کا اہم اور بنیادی حصہ ہے۔
لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمت سے وفاداری نامی دھڑے کے سربراہ نے سعودی عرب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ، جنگ یمن میں شکست کا انتقام لبنان سے لینا چاہتے ہیں۔
سعودی عرب اور لبنان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر یمن کے وزیر اعظم عبدالعزیز بن جبتور نے اپنے ملک سے قابض اور جارح ملکوں کی افواج کے فوری انخلا کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات دوستانہ ماحول میں منعقد ہو رہے ہیں۔