حزب اللہ لبنان اور صیہونی فوج کے درمیان جھڑپ، کئی صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی
Jan ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
لبنان کی اسلامی استقامت نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے میں صیہونی فوجیوں کے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کی اسلامی استقامت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے عوام کی حمایت میں المرج فوجی اڈے کے پاس صیہونی فوجیوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ لبنان کی اسلامی استقامت نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں المنارہ صیہونی کالونی پرجاولین میزائل سے حملہ کیا۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں اور توپخانوں نے رب ثلاثین، مرکبار اور حولا کے نزدیک کے علاقوں پرگولہ باری اور بمباری کی۔
حزب اللہ لبنان نے منگل کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صالح العاروری کے قتل پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ کے قتل کا جواب ضرور دیا جائے گا۔