Jan ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • صالح العاروری پر دہشت گردانہ حملے کی ایران کی جانب سے مذمت

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے تحریک حماس کے نائب سربراہ اور القسام بریگیڈ کے دو کمانڈروں کو شہید کرنے سے متعلق غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اور شرمناک گھناؤنے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس اقدام کو فلسطین کی تحریک استقامت کے مقابلے میں غاصب صیہونی حکومت کی شکست و بے بسی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ غاصب صیہونی حکومت نے اس قسم کا جارحانہ اور مجرمانہ اقدام کر کے اس بات کو ثابت کر دیا کہ اس جعلی حکومت کی بنیاد اور غیر قانونی وجود جارحیت و جرم نیز دہشت گردی پر استوار ہے۔ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے تحریک حماس کے نائب سربراہ اور القسام بریگیڈ کے دو کمانڈروں کو شہید کرنے سے متعلق غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اور شرمناک گھناؤنے اقدام کو فلسطین کی تحریک استقامت کے مقابلے میں غاصب صیہونی حکومت کی شکست و بےبسی کا نتیجہ قرار دیا۔

ٹیگس