Jan ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • حماس کے نا‏ئب سربراہ کی شہادت پر فلسطینی رہنماؤں کا ردعمل

فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے حماس کے نائب سربراہ شیخ صالح عاروری کا قتل کرنے سے متعلق صیہونی حکومت کے شرمناک اور گھناؤنے اقدام کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ صیہونی دشمن فلسطینی قوم اور تحریک استقامت کا مضبوط و مستحکم عزم متاثر نہیں کر سکے گا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے حماس کے نائب سربراہ شیخ صالح العاروری اور القسام بریگیڈ کے دو کمانڈروں سمیر فندی اور عزام الاقرع کی شہادت پر فلسطینی قوم، امت مسلمہ اور دنیائے عرب کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے گھناؤنے اقدام نے ہر مقام پر فلسطینی قوم کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی وحشیگری کو ثابت کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ عاروری اور ان کے بھائیوں کو قتل کرنے کا غاصب صیہونی حکومت کا اقدام بلاشبہ دہشت گردانہ ہے اور لبنان کی ارضی سالمیت کے خلاف ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما زیاد النخالہ نے بھی جنوبی بیروت کے علاقے الضاحیہ میں تحریک حماس کے نائب سربراہ کی شہادت پر کہا کہ صالح العاروری فلسطین اور تحریک استقامت کو کامیاب بنانے کی راہ میں شہید ہوئے۔
واضح رہے کہ جنوبی بیروت کے علاقے الضاحیہ میں غاصب صیہونی حکومت کے دہشتگردانہ حملے میں حماس کے نائب سربراہ شیخ صالح العاروری اور القسام بریگیڈ کے دو کمانڈروں سمیر فندی اور عزام الاقرع اور تحریک حماس کے اراکین محمود ذکی شاہین، محمد الریس، محمد بشاشہ اور احمد حمود شہید ہوگئے۔

ٹیگس