متحدہ عرب امارات شمال جنوب ٹرانزٹ کوریڈور اور مشترکہ تجارت کے سلسلے میں ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہے۔
فلسطین کی تحریک مزاحمت نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں مقبوصہ علاقوں پر ساڑھے آٹھ سو سے زائد راکٹ اور میزائل فائر کئے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے مسئلے پر مشاورت کے لئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
پاکستان میں پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے موجودہ سیاسی بحران سے ملک کو نکالنے کے لئے حکمراں اور اپوزیشن دھڑوں کے رہنماؤں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت اور قیام امن اسی وقت ممکن ہوگا جب ریاض کے عملی اقدامات کا نتیجہ سامنے آئے۔
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے آئی اے ای اے کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کی خبر دی ہے۔
ہندوستان اور روس اپنے تعلقات کی تقویت کے لئے آزاد تجارت کے سمجھوتے کے بارے میں مذاکرات کر رہے ہیں۔
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے کہا ہے کہ ملک کے انتخابات کے مسائل نہ تو سپریم کورٹ حل کرسکتی نہ ہی اسٹیبلشمنٹ۔
یمن کے نائب وزیراعظم نے سعودی اتحاد کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ مذاکرات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگ بندی کو اس کےانجام تک پہنچانے کی کوشش کریں۔