اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں زور دیکر کہا گیا ہے کہ بیت المقدس فلسطین کا اٹوٹ حصہ اور اس کا دارالحکومت ہے اور مسجد الاقصی مکمل طور پر مسلمانوں کی عبادتگاہ ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے مسجد الاقصی کے ارد گرد صیہونی فوج کے حفاظتی اقدامات اور فلسطینیوں کو اس مقدس مقام میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے بدھ کے روز محاصرہ توڑنے کی تحریک کی اپیل کی ہے۔
ماہ مبارک رمضان کے موقع پر مسجد الاقصی کے خطیب نے اس مسجد میں فلسطینیوں کی وسیع پیمانے پر موجودگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی طرف سے عائد تمام پابندیوں کے باوجود مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔
غزہ کے نہتے عوام کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔
انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے غاصب اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصیٰ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے ایک بیان میں مغربی کنارے اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں کے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غاصبین کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
قطر کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ قدس میں صیہونیوں کے مظاہروں پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی روک تھام کے لئے اقدام کرے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی ہے۔
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے فاتحانہ آپریشن سے مقبوضہ فلسطین میں جو کچھ ہوا ہے اس کا انتظار فلسطینی عوام اور امت اسلامیہ کو ستر سال سے تھا۔