تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر اس ملک کے تمام بڑے شہروں میں راستے اور ٹرینیں بند ہیں، کنٹینرزکی بھرمار ہے اور پورے ملک میں فورسز تعینات ہیں۔
پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کے لیے پنجاب اور کے پی سے مختلف قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جنہیں روکنے کے لیے حکومت نے مختلف مقامات پر کنٹینرز کھڑے کر دیے ہیں۔
حزب اللہ نےالخیام کالونی کے مشرق اور مغرب میں اسرائیلی فوجیوں کے اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
پاراچنار میں خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ ہوئی ہے۔
میڈیا ذرائع نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے پرصیہونی حکومت کے وسیع فضائی حملے اورالخیام پرفاسفورس بمباری کی خبری دی ہے۔
غزہ پر غاصب صیہونی ٹولے کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ زون جانے والے راستوں کو سیل کردیا گیا جبکہ اہم سرکاری عمارتوں پر رینجرز تعینات کردی گئی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے علاقے میں عدم استحکام پیدا کرنے اور یوکرین میں جنگ کے بارے میں ایران کے خلاف امریکہ و برطانیہ کے بےبنیاد الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
عراق کے ڈپٹی اسپیکر نے غاصب صیہونی حکومت کے ممکنہ حملے کے حوالے سے امریکہ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
غزہ میں صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔