شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے خبردار کیا ہے کہ جنیوا مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں شام کے بارے میں کوئی بھی دوسرا آپشن نہیں رہے گا اور جنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں چھے افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
لبنان کی المستقبل پارٹی اور چودہ مارچ الائنس کے سربراہ نے ملک میں حزب اللہ کے اعلی مقام کا اعتراف کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے تہران بینکاک تعلقات کے فروغ اور اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بحرینی عوام کی انقلابی تحریک نے آل خلیفہ حکومت کی جارحانہ پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت سے فلسطینی شہداء کے خون کا انتقام ضرور لیا جائے گا۔
عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ شام میں زمینی فوجی مداخلت، پورے مشرق وسطی کی سلامتی کے خاتمے کا باعث بنے گی۔
اردن کے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک داعش کے خلاف جنگ کے لئے آمادہ ہے۔
ایران میں ریلوے لائن بچھانے کے منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے تہران اور بیجنگ کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اگر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہیں کی تو اس کا یہ اقدام بلا جواز ہو گا اور اس سلسلے میں قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔