شام کے بعض علاقوں پر ترکی کی گولہ باری کا سلسلہ پیر کو تیسرے دن بھی جاری رہا۔
بحرین کی پولیس نے اس ملک کے علماء کی اسلامی کونسل کے سربراہ مجید المشعل کو گرفتار کر لیا۔
خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت نے، فلسطینی عوام کو در بدر اور ان کے گھروں کو ڈھانے کے اقدامات تیز کردیئے ہیں-
عراق کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے سعودی جنگی طیاروں کو مار گرایا جائے گا۔
صیہونی حکومت نے مشرق وسطی کے خلاف سازش کے تحت شام کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
شام میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دستوں نے صوبہ حلب میں ترکی کی سرحدوں کے قریب داعش اور جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر تباہ کن حملوں اور دہشت گردوں پر کاری ضرب لگانے کے بعد صوبہ الرقہ میں داعش کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے خبردار کیا ہے کہ شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اور اس ملک کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کر کے کسی بھی قسم کی کارروائی سے شام کا بحران مزید پیچیدہ ہو گا جس سے دہشت گردوں کے لئے راستے مزید ہموار ہوں گے۔
عراق میں دہشت گردوں کے گرد محاصرہ تنگ ہوتا جا رہا ہے اور شمالی شہر موصل کی آزادی کے لئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔
دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کی حمایت پر زور دیا ہے۔
مغربی اور عربی اتحاد شام میں بشار اسد کی حکومت کے خلاف نئی سازشیں کرکے زمیںی حملے کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔