ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کے اعلی اہداف و مقاصد پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بحیرہ عمان میں میری ٹائم پریڈ کے بعد ایرانی بحریہ کی ولایت دو ہزار سولہ فوجی مشقیں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی ہیں۔
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مغربی صوبے الانبار میں داعش کے پچاس سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
فلسطین کی نام نہاد محدود خود مختار انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے صیہونی حکومت کے ساتھ سیکورٹی تعاون کے تحت غرب اردن میں ایک سو فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی اتحاد کے العند فوجی اڈے پر یمنی افواج کے میزائلی حملے میں بلیک واٹر کے کمانڈر سمیت سیکڑوں فوجی ہلاک ہو گئے ۔
شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے زینبیہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے امریکی بحریہ کے فوجیوں کو گرفتار کرنے والے پاسداران انقلاب اسلامی کے نیوی کمانڈروں کو فتح میڈل سے نوازا ہے۔
بحرینی عوام کی پرامن انقلابی تحریک کی پانچویں سالگرہ کی آمد کے موقع پرآل خلیفہ حکومت نے ملک میں سیکورٹی کے اقدامات اور زیادہ سخت کر دئے ہیں۔
ترکی کے شہر استنبول میں نامعلوم افراد نے چھے موٹر گاڑیوں کو آگ لگا دی ہے۔
افغانستان کے اعلی سطحی فوجی وفد کے دورۂ پاکستان سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ دونوں ممالک باہمی فوجی اور سیکورٹی تعاون میں توسیع کو اہمیت دیتے ہیں۔