پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین راہداری منصوبے پر آج تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں بعض جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
عراق کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے جکارتہ میں دہشت گردانہ حملوں میں کئی لوگوں کی ہلاکت پر انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کو تعزیت پیش کی ہے۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان خارجہ سیکریٹری کی سطح پر مذاکرات ملتوی ہو گئے ہیں۔
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر حملہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ترکی کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر عراق کے شمال میں بمباری کی ہے۔
بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل ہاؤس میں انجمن احباب فارسی زبان و ادب کا افتتاح ہوا۔
پاکستان نے کہا ہے کہ ایران ہمارا دوست اور برادر ملک ہے اور دونوں ممالک بہت سے شعبوں میں اچھا تعاون کر رہے ہیں۔
ہندوستان نے پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے کے سلسلے میں پاکستانی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو نئی دہلی آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبد العزیز کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی ہے۔