امریکی وزیر خارجہ کو اپنے دورہ ریاض اورقاہرہ میں سعودی عرب اور مصر کی جانب سے امریکی پالیسیوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور سعودی ولیعہد نے دو طرفہ نشست کی تشکیل کے لئے امریکی وزیر خارجہ کو کئی گھنٹے منتظر کروایا ہے۔
مصر نے غزہ کی طرف امداد بھیجنے کی اجازت نہ دینے کی صورت میں غیرملکی شہریوں کو بھی وہاں سے واپسی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کےسیاسی دفتر کے ایک رکن نے چند گھنٹوں کی جنگ بندی اور رفح گذرگاہ کھولے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے صحت نے باہمی تعاون میں توسیع کے بارے میں مذاکرات کئے ہیں۔
غاصب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے غزہ پٹی کے لئے کسی بھی طرح کی انسان دوستانہ امداد ارسال کئے جانے کی بابت مصر کو خبردار کیا ہے۔
ایک ایرانی اور چار غیر ایرانی سائنسدانوں اور دانشوروں نے "مصطفی ایوارڈ" کا پانچواں ایڈیشن اپنے نام کرلیا۔
مصر کے مشہور رہنما جمال عبدالناصر کے داماد نے 1973ء میں موساد کو مصر کے حملے سے ایک دن پہلے آگاہ کر دیا تھا۔
شام کے وزیر خارجہ نے عرب لیگ کے اجلاس میں کہا ہے کہ عرب ملکوں کی سلامتی ناقابل تسخیر ہے اور مغرب کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ عرب ممالک متحد ہوکر مشترکہ اقدام کریں۔
حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ امریکہ، لبنان کو ایران اور اردن سے بجلی اور مصر سے گیس کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔
مصر میں 31 اگست سے 34 ملکی بین الاقوامی فوجی مشقوں کا آغاز ہو رہا ہے جس میں 8000 فوجی شرکت کریں گے۔