غزہ میں صیہونی حکومت کی بمباری میں پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ہزاروں مظاہرین نے ہفتہ کی رات ایک بار پھر تل ابیب میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے جمع ہو کر جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
انروا نے انتباہ دیا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں کے باعث غزہ میں ماحولیات اور حفظان صحت کا المیہ اور بحران کھڑا ہو سکتا ہے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنماوں میں سے ایک نے جمعے کے روز اس بات پر زور دیا کہ اگر واشنگٹن مثبت انداز میں کام کرے اور قابض حکومت کا ساتھ نہ لے تو ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں اشدود اور حیفا پر اس ملک کی مسلح افواج اور عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کے مشترکہ ڈرون اور میزائل حملے کی خبر دی ہے-
حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک کمانڈر کی شہادت کے جواب میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر میزائلی حملوں اور گولہ باری کی خبر دی ہے-
فلسطینی کی تحریک استقامت کے مختلف گروہوں نے غزہ کے اطراف میں صیہونی حکومت کے ناحل عوز فوجی مرکز کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ۔
غزہ میں جاری صیہونی دہشگردی کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بھی صیہونی ٹولے کے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گزشتہ دو روز کے دوران بارہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزير نے شہر رفح میں فلسطینی استقامت سے جنگ میں چار صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کو بدشگونی سے تعبیر کیا ہے۔
پاکستان میں بلتستان کے شہر سکردو میں عظمت شہدا اور حمایت فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گيا۔