Sep ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • FILE PHOTO
    FILE PHOTO

میڈیا ذرائع نے حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کی بندرگاہ حیفا کے بند کردیئے جانے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی میڈیا ذرائع نے حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کی بندرگاہ حیفا کے بند کردیئے جانے کی خبر دی ہے۔صہیونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے شدید راکٹ حملوں کے بعد حیفا کی بندرگاہ کو بند کر دیا گیا ہے۔

حزب اللہ نے آج اتوار کی صبح اعلان کیا تھا کہ اس نے فادی 1 اور فادی 2 میزائلوں سے اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ایک اسرائیلی میڈیا آوٹ لٹ نے حیفا میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہم حزب اللہ کے حملے کا انتظار کر رہے تھے لیکن ہم نے یہ نہیں سوچا تھا کہ اس کا حملہ اتنا شدید ہو گا۔

 

ٹیگس