کیا دہشتگرد اسرائیلی فوج کسی بڑے حملے کا بنا رہی ہے منصوبہ؟ صیہونی فوج کے بیان نے بڑھائی تشویش
صیہونی فوج نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے باشندوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پناہ گاہوں کے قریب سے دور نہ جائيں۔
سحرنیوز/دنیا: فلسطینی نیوز ایجنسی سماء نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے شمالی مقبوضہ فلسطین کی بارہ سے زیادہ کالونیوں کے باشندوں کے لئے نئے احکامات جاری کئے ہيں۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے باشندوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ غیرضروری کاموں کے لئے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔ صیہونی حکومت کی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ آئندہ دنوں شمالی مقبوضہ فلسطین کے تمام محاذوں پر کارروائیاں انجام دینے کا ارادہ رکھتی ہے-
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کی دسیوں صیہونی کالونیوں کے ستّر ہزار سے زیادہ صیہونی ، پناہ گاہوں میں گھس گئے ہيں اور حزب اللہ کے حملوں کے منتظر ہيں۔
صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ "صیہونی فوج نے شمالی علاقوں میں پوری طرح سینسر کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور ان علاقوں میں عام افراد کے داخل ہونے اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی ہے۔"