حزب اللہ نے کی دہشتگرد اسرائیلی فوج کے جاسوسی کے اڈوں پر ایک ساتھ 90 میزائلوں کی بارش
دہشتگرد اسرائیلی فوج نے جمعہ کو لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے پر دہشت گردانہ ہوائی حملہ کر کے پانچ معصوم بچوں سمیت 8 لوگوں کو شہید، 59 لوگوں کو زخمی کر دیا تھا، جس کے جواب میں حزب اللہ نے مقبوضہ گولان اور شمالی علاقوں کے صیہونی فوج کے جاسوسی کے ٹھکانوں پر 90 میزائلوں کی بارش کر دی۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے مقبوضہ گولان اور شمالی علاقے میں صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر شدید میزائل حملہ کیا جس کے بعد مقبوضہ گولان سے دھواں اٹھتا دیکھا جا رہا ہے۔ ہمارے ذرائع نے جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے بالائی الجلیل پر راکٹ حملوں کی نئی لہر کی طرف بھی اشارہ کیا۔
ادھر مقبوضہ فلسطین کے بیس قصبوں اور مقبوضہ گولان اور صفد میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان کی طرف سے صفد، بالائی الجلیل اور کوہ میرون پر میزائل حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے 90 نہیں بلکہ 170 میزائل داغے گئے ہیں۔ صیہونی حکومت کے چینل 12 نے شدید میزائل حملوں کی وجہ سے وسیع پیمانے پر آگ لگنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں صفد شہر کی جانب روانہ ہوگئیں ہیں۔