فلسطین اور لبنان کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے، سید عبدالملک بدر الدین الحوثی
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم فلسطین اور لبنان کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے رہنما نے لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے موقع پر اپنے ایک خطاب میں اس سانحہ پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اسے پوری امت اسلامیہ کے لیے ایک عظیم نقصان قرار دیا اور یقین دہانی کرائی کہ ہم فلسطین اور لبنان کے عوام اور لبنان و فلسطین میں اپنے مجاہد ساتھیوں کو ناامید نہيں کريں گے۔ یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ اسلامی امت اپنے پیارے مجاہد بھائی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت کا انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ سوگ منا رہی ہے۔
الحوثی نے کہا کہ ہم ان کے معزز اہل خانہ، حزب اللہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں، لبنانی عوام، رہبر انقلاب اسلامی ایران، فلسطینی عوام اور قوم کے تمام حریت پسندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔