امریکی لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق کے صوبۂ نینوا میں عراقی فوج پر حملہ کیا ہے-
عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے سربراہ نے موصل کی آزادی کے لئے داعش کے خلاف عراقی فوج کےحملے روکے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں صداقت نہیں پائی جاتی-
عراقی فوج نے کرد پیشمرگہ فورس اورعوامی رضاکار فورس کی مدد سے موصل آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک ترانوے دیہاتوں اورعلاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔
عراق کی البدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل ہادی العامری نے کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورس عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی اجازت سے موصل شہر میں داخل ہو سکتی ہیں۔
دہشت گرد گروہ داعش نے موصل میں کئی قیدیوں کو قتل کر دیا ہے۔
روسی فوج کے ایک اعلی افسر جنرل سرگئی رودسکوی نے کہا ہے کہ عراق کے صوبے نینوا کے شہر موصل پر امریکی اتحاد کے حملوں میں دو سو ساٹھ عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
عراق کے شہر موصل کے جنوب میں باسٹھ دیہاتوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔
عراقی فوج کے جنگی طیاروں کے موصل شہر پر ہوائی حملوں میں داعش کے دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
عراق کے قومی اتحاد کے ارکان نے اپنے اجلاس کے دوران موصل جنگ کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔
موصل کی آزادی کے آپریشن میں شریک عراقی فورسز اس شہر سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ گئی ہیں۔