-
نائیجیریا، پولیس کے خلاف عوامی غصہ پھوٹ پڑا۔ ویڈیو
Mar ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۸نائیجیریا کے باوچی صوبے میں پولیس کے ہاتھوں تین نوجوانوں کے قتل کے بعد وہاں کے باشندوں کا غصہ پھوٹ پڑا جو بعد میں ایک پرتشدد مظاہرے کی شکل اختیار کر گیا اور انہوں نے پولیس کے مرکز کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کے ساتھ غضبناک مظاہرین کی جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ یہ تین نوجوان جمعے کے روز ایک مظاہرے کے دوران پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گئے تھے۔
-
شیخ زکزکی کو علاج کے لئے پاسپورٹ دینے سے نائیجریائی حکومت کا انکار
Mar ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۳نائیجریا کے مشہور و معروف عالم دین شیخ ابراہیم زکزکی کو بیرون ملک علاج کے لئے پاسپورٹ سمیت ضروری کاغذات دینے سے حکومت انکار کر رہی ہے۔ وہ اور انکی اہلیہ بیمار ہیں اور انہیں جلد سے جلد اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت ہے تاکہ علاج شروع ہو سکے۔ انکے خون میں سیسا اور کیڈمیئم کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
-
نائجیریا میں امن محافظ کی رضاکار فورس پر مسلح افراد کی فائرنگ، 62 ہلاک
Mar ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۸نائجیریا میں امن کی محافظ رضاکار فورس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں کم سے کم 62 لوگ مارے گئے۔
-
یمن کی حمایت میں نائجیریا سے بھی اٹھی آواز+ ویڈیو+ تصاویر
Feb ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۷نائجیریا کے مسلمانوں نے ملک کی اسلامی تحریک کی کال پر نماز جمعہ کے بعد دار الحکومت ابوجا کی قومی مسجد کے باہر سعودی اتحاد کے خلاف مظاہرے کئے اور یمنی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔
-
شمال مغربی نائیجیریا میں مسلح افراد بدستور بے لگام، 50 کو قتل کیا
Jan ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۴شمال مغربی نائیجیریا کے صوبے ’کیبی‘ کے ایک گاؤں میں نامعلوم مسلح افراد نے 50 لوگوں کا قتل عام کیا۔
-
نائیجیریا میں دہشتگردوں نے 140 لوگوں کو قتل کر ڈالا
Jan ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۵شمالی نائیجیریا میں نامعلوم مسلح افراد نے 140 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
-
نائیجیریا کی ایک مسجد پر حملہ، 15 افراد جاں بحق
Dec ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۰نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک مسجد پر حملہ کر کے پندرہ نمازیوں کو قتل کردیا۔
-
نائیجریا میں مسجد پر حملہ، 15 نمازی جاں بحق
Dec ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۱نائیجریا میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کر کے 15 نمازیوں کو جاں بحق کر دیا۔
-
کشتی کے پلٹنے سے چالیس طلبہ جاں بحق۔ ویڈیو
Dec ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۲نائیجیریا کی کانو ریاست میں کشتی کو ایک حادثہ پیش آیا جس میں سوار پچاس طلبہ میں سے چالیس ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ گنجائش سے زیادہ مسافر سوار کرنے کے باعث یہ کشتی باجوای علاقے کی ایک ندی میں پلٹ گئی اور چالیس طلبہ تیرنے پر قادر نہ ہونے کے باعث پانی میں غرق ہو کر اپنی جان گنوا بیٹھے۔ دس طلبہ کو پچا لیا گیا ہے۔
-
نائجیریا میں دہشتگردوں کا ایک جیل پر حملہ، 800 قیدی فرار
Oct ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۱نائجیریا میں جیل شعبے کو حوالے سے رپورٹ کے مطابق، دہشتگردوں نے صوبے اویو میں ایک جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 800 قیدی فرار ہو گئے۔