پولیس نے 40 دنوں سے دھرنا دے رہے کسانوں کوباغپت بارڈر سے ہٹا دیا ہے۔
کشمیر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہڑتال ہے، موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں اور کسان ٹریکٹر ریلی نکال رہے ہیں۔
یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں چاروں طرف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اس کےلئے ہزاروں مسلح اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
دہلی پولیس نے یوم جمہوریہ کی تقریب کے اختتام کے بعد کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے لئے اجازت دی ہے۔
کسانوں نے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین جمعہ کے روز 11 ویں دور کی میٹنگ فریقین کے اپنے اپنے موقف پر قائم رہنے کے سبب بے نتیجہ رہی جس کے بعد حکومت نے اگلی میٹنگ کی کوئی تاریخ متعین نہیں کی۔
ہندوستان کی سیاسی جماعتوں نے مودی حکومت کی جانب سے کسانوں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات نہ کرنے کی مذمت کی ہے۔
سحر نیوزرپورٹ
ہندوستان میں کورونا کے خلاف ٹیکہ کاری کی مہم ہفتے کے روز شروع ہو گئی ہے، جبکہ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ہندوستان میں نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک اور دہلی کی سرحدوں پر دھرنا منگل اڑتالیسویں دن بھی جاری رہا جبکہ سپریم کورٹ نے تینوں زرعی قوانین کو تاحکم ثانی معطلل کر دیا ہے۔