ایران- ہندوستان تعلقات، علاقے کی سلامتی اور خوشحالی کے حق میں ہے: ہندوستانی وزیر اعظم
ہندوستان کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایران - ہندوستان تعلقات سے خطے میں سلامتی اور خوشحالی میں بہتری آئی ہے۔
سحر نیوز: ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت، نئی دہلی، تہران اور خطے کے مفاد میں ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، ہندوستان کے وزیر اعظم نے بدھ کی شام تہران کے وقت کے مطابق نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تہران اور نئی دہلی کے درمیان دو طرفہ تعلقات، خطے میں سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دیتا ہے۔
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ مجھے ہندوستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانے تہذیبی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر مفید بات چیت کے لئے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ہمارے تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں اور اس سے خطے میں سلامتی اور خوشحالی کو فروغ ملتا ہے۔
بدھ کی صبح ایرانی وزیر خارجہ نئی دہلی پہنچے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے ہندوستان کے اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں۔