پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مال روڈ دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16ا گست کو مال روڈ پردھرنا دیں گے۔
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو میرا پیغام ہے کہ وہ حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے آپ کی گیم ختم ہوگئی اور آپ ہار گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کی جگہ نیا پارٹی صدر منتخب کرنے کے لئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمران انارکی پھیلانا چاہتے ہیں اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں لیکن میں مر جاؤں گا لال حویلی میں کسی کو داخل نہیں ہونے دوں گا۔
پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔
شہباز شریف کو مرکز میں لانے یا نہ لانے کے حوالے سے ن لیگ میں میں اختلافات پائے جا رہے ہیں۔
پاکستان کے نئے وزیر اعظم نے اپنی پہلی تقریر میں جمہوری عمل کو جاری رکھنے پرتاکید کی۔ وہ آج اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ سنانے والے ججز کو سلام اور جے آئی ٹی ارکان کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔
پاکستان میں وزیراعظم کے انتخاب کے لئے مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نواز شریف کو نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد جہاں اس ملک کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں وہیں کل یوم تشکر منانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔