ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا انعقاد ایجنڈے میں شامل نہیں ہے اور گروپ چار جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات دو فریقی شکل میں انجام پائیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے زور دے کر کہا ہے کہ افغانستان میں تمام گروہوں کی شراکت اور تعاون سے ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل ضروری ہے۔
امریکا کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر گیارہ ستمبر کے واقعے کی برسی کے دو دن بعد بجلی گری۔
امریکی ریاست لوئیزیانا میں آئیدا طوفان کے ایک ہفتے بعد بھی لاکھوں کی تعداد میں امریکی شہریوں کو مسائل و مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک پنچانوے ارب ڈالے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا چکا ہے۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
مغربی امریکہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی شدت نے موسم کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
سیلاب نے نیویارک کے شہریوں کے لئے مشکلات کھڑی کردیں ہیں۔
مسلح حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد، نیویارک کے گورنر نے ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں گیارہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں-
امریکہ کی نیویارک ، فلوریڈا اور مری لینڈ ریاستوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں چار افراد ہلاک اور کم سے کم چھے زخمی ہوگئے-