موصولہ اطلاعات کے مطابق، ہندوستان کے صوبے مہاراشٹر میں ایک بڑا ریلوے حادثہ پیش آیا ہے۔ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس المناک حادثے کے بعد پورے محکمہ ریلوے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
ہندوستان میں ایک ٹرین حادثے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی مسلح افواج نے خارکیف کے علاقےمیں ایک فوجی ٹرین پر حملہ کردیا جس میں ایک سو بیس یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے۔
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں ایک بڑے ٹرین حادثے میں کم سے کم پندرہ مسافرہلاک ہوگئے ہیں۔
ہندوستان کی ریاست بہار میں لوک مانیہ تلک اسپیشل ٹرین کی ایک بوگی میں آگ لگنے کی خبر ہے۔
ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ کے علاقے جام تاڑا میں بدھ کی رات ایک بھیانک ٹرین حادثہ ہوا ہے جس میں اب تک کم از کم 12 افراد کی موت کی خبر ہے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے وادی کشمیر میں پہلی الیکٹرک ٹرین کوہری جھنڈی دکھائی جس کی کشمیری رہنما فاروق عبداللہ نے تعریف کی۔
جرمنی میں ریل ڈرائیوروں کی یونین نے بدھ سے پیر تک 6 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
برطانیہ میں مسلسل چوتھے دن شدید طوفان اور سیلاب کے باعث نقل و حمل کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔
ہندوستان میں چینئی سے پالیٹنا (گجرات) جانے والی بھارت گورو ٹرین کے 90 مسافروں کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاعات ہیں۔