روس سے کیمیائی کھاد لیکر تیسری ٹرانزٹ ٹرین جنوبی ایران کے صوبے ہرمزگان کے صدر مقام بندر عباس پہنچ گئی ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حالیہ سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والا ایران وپاکستان ریلوے لائن بحال کر دیا گیا۔
امریکہ میں بوسٹن کے قریب ایک پل سے گزر رہی مسافر ٹرین میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ٹرین میں ۲۰۰ مسافر سوار تھے جن میں سے بعض کسی طرح کھڑکیاں توڑ کر باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔
امریکہ میں ٹرین اور ٹرک کے در میان تصادم میں 3 افراد ہلاک اور اسی طرح ایک ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ہندوستان کی مرکزی حکومت کے ذریعے فوج میں بھرتی کی اسکیم کے خلاف پرتشدد مظاہرے پانچویں روز بھی جاری ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں مشہد مقدس سے یزد جا رہی ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی۔
ایران کی انجمن ہلال احمر کا کہنا ہے کہ طبس اور یزد کے درمیانی علاقے میں ایک مسافر بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ہندوستان اور بنگلادیش کے درمیان ایک اور مسافر ٹرین سروس شروع ہوگئی ہے۔
ہندوستان میں بجلی کے بحران کے نتیجے میں محکمہ ریلوے نے بیالیس ٹرینیں منسوخ کردیں۔
پاکستان کی سینیٹ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ریلوے تعاون کی توسیع، دونوں ممالک کے مابین مسافر بردار ٹرینوں کی رفت و آمد اور تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے کے مقصد سے ایک قرارداد منظور کر دی ہے۔