صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنی آٹھ سالہ حکومت کو کامیاب قرار دیتے ہوئے اُسے رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت و رہنمائی اور میدان عمل میں ایرانی عوام کی بھرپور موجودگی کا نتیجہ بتایا ہے۔
صدر ایران حسن روحانی نے اپنی حکومتی کابینہ کے آخری اجلاس میں کہا ہے کہ ان کی حکومت نے قومی اتحاد کے تحفظ کے لیے انتھک محنت کی ہے اور بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے- دوسری جانب نئے صدر کی توثیق کی تقریب منگل کو منعقد ہوگی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ جلد ہی امریکی بدعہدی کی تاریخ کو کتاب کی شکل میں شائع کر دیا جائے گا۔
چین کے نائب وزیر خارجہ نے اپنی امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی انتہائی گمراہ کن ذہنیت اور خطرناک پالیسی کو تبدیل کرنا چاہیے اور چین کو اپنے داخلی مسائل کا مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ایران کو شکست دینے کے لئے پابندیوں کی امریکی پالیسی ناکام رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے امریکہ کے خلاف چین کی عائد کردہ پابندیوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
امریکہ کی وزارت خزانہ نے ہوانا کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے کیوبا کے وزیر دفاع اور وزارت داخلہ سے وابستہ ایک سکیورٹی ادارے پر پابندی عائد کردی۔
امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے دعوا کیا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ ایران کے خلاف مزید پابندیوں کے نفاذ کا جائزہ لے رہی ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
ایرانی ماہرین کی تیار کردہ ایک اور کورونا ویکسین پاستوکووک نئے کورونا وائرس کے مقابلے میں بھی موثر واقع ہورہی ہے۔