عراق کے ممبران پارلیمنٹ نے ایک بار پھر اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ایک کارروائی کے دوران دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔
خودساختہ ریاست اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کے لئے 23 مارچ 2020 کی تاریخ مقرر کر دی گئي۔
کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سیکریٹری پرینیکا گاندھی نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نہ بلائے جانے کو قابل اعتراض قرار دیا ہے۔
امریکی سفارتخانے نے بغداد میں عراق کے ایک ڈرون کو بقول امریکہ کے غلطی سے مار گرایا ہے۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کے ایک کانوائے پر کل رات حملہ ہوا ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کی جانب سے اس غاصب حکومت کی پارلیمنٹ کی تحلیل کے اعلان سے نتن یاہو کی کابینہ کو ایک بار پھر شکست کا سامنا ہے۔
برطانوی اخبار نے سعودی عرب کی آئل تنصیبات کی حفاظت کیلئے برطانوی فوجیوں کی خفیہ طور پر تعیناتی کی خبر دی ہے۔
ہندوستان میں کورونا سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ارکان نے حضرت ختمی مرتبت پیغمبر اسلام (ص) کی شان اقدس میں فرانسیسی صدر کے گستاخانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایرانی قیادت اور قوم کی تدبیر اور دانشمندی کے نتیجہ میں امریکی طاقت کا زوال شروع ہو گیا ہے۔