پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ سنگین شکل اختیار کر گیا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حالات مزید کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔
عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 لگا دی جس کے تحت ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج زمان پارک لاہور سے دوپہر ایک بجے ریلی نکالی جائے گی۔
گرفتاری کے لئےاسلام آباد پولیس کی کوشش کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے چیف جسٹس کو ایک خط لکھ کر ’اپنی زندگی کو لاحق خطرے‘ کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جیل بھرو تحریک کے تحت راولپنڈی، لاہور اور ملتان سے گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت تمام کارکنان کو جیلوں سے رہا کر دیا گیا۔
پاکستان کے سپریم کورٹ نے انتخابات پر از خود نوٹس لیتے ہوئے 90 روز میں دو ریاستوں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کروانے کا حکم دے دیا۔
تحریک انصاف کے لیڈران اور کارکنان آج سے خود کو جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاری کے لیے پیش کریں گے۔
خاتون جج کو دی گئی دھمکی کیس میں، سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا۔
پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب قوانین میں ترامیم کے نتیجے میں احتساب عدالتوں سے ختم ہونے والے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔