ایران میں بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمی زائرین کو پاکستان منتقل کر دیا گيا ہے۔
اقوام متحدہ نے اسکواش کےعظیم کھلاڑی جہانگیر خان کو ایک ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں حالیہ شدید سیلاب پر چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو مدد کی پیشکش کی ہے۔
پاکستان کا C-130 طیارہ یزد میں پیش آنے والے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں لے جانے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران بھیجا جائے گا۔
یزد کے آستانہ قدس رضوی کے خدام نے ایک بے حد روحانی ماحول میں اربعین حسینی کے پاکستانی زائروں کی عیادت کی جو ایک بس حادثہ میں زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر رحیم یار خان میں کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ دو پر ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کر دیا جس میں بارہ اہلکار جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ اس قسم کی ہمدردی، جذبات اور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ ایران جیسے ملک میں ہی ممکن ہے اور آپ لوگوں کی ہمدردی کو ہم کبھی بھول نہيں سکتے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو شرائط کے ساتھ آٹھ ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے منتظم اعلیٰ نے بتایا کہ صوبہ یزد میں دھشیر کے مقام پر پاکستانی بس حادثے میں زخمی ہونے والے زائرین کی عیادت اور دلجوئی کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام کے خادموں کو یزد روانہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر امداد فراہم کرنے کی بنا پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے تعاون کو سراہا ہے۔