طالبان کے پناہ گزینوں کے امور کے وزیر خلیل الرحمان حقانی افغان وزارت داخلہ کی مسجد میں ایک دھماکے میں مارے گئے۔
غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
جنگ بندی کے بعد جنوبی لبنان کے شہری اپنےگھروں کو واپس آنا شروع ہوگئے ہيں۔
سردی اور بارش کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ کے جنگ زدہ پناہ گزینوں کی صورتحال مزید نازک ہو گئی ہے۔
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کنیسٹ کے نئے قانون کو اس کی نسل پرستی کا ثبوت قرار دیا ہے۔
غزہ میں دہشتگرد صہیونی فوجیوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر آگ لگادی جس کے نتیجے میں 30 کیمپ جل گئے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح خان یونس شہر میں پناہ گزینوں کے خیموں پر حملے کے صیہونی حکومت کے نئے جرم کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس بھیانک حملے میں اب تک 60 شہید اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔
فرانسیسی ساحل کے قریب برٹش چینل میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم بارہ تارکین وطن جاں بحق ہو گئے۔
فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے اتوار کی صبح دیرالبلاح میں واقع مظلوم اور بےگھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 فلسطینی شہید اور 18 دیگر زخمی ہوگئے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی آنروا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں ہونے والی تباہی ناقابل بیان ہے اور غزہ کی نصف سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔