پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع شانگلہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں تین پی ٹی آئی کارکنان جاں بحق ہوگئے۔
پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیکورٹی کی مجموعی صورت حال عمومی طور پر مستحکم رہی ہے، چند واقعات کے علاوہ مجموعی صورت حال کنٹرول میں رہی۔
پاکستان صوبے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں عام انتخابات کے لیے سکیورٹی پر تعینات پولیس کی گاڑی پر بم حملے میں 5 اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
کل ہونے والے انتخابات کے لیے انتخابی سامان پریذائڈنگ افسران اور پولنگ عملے کے سپرد کیا جا رہا ہے۔
مفتی سلمان ازہری کی گرفتاری کے خلاف راجستھان کے بھیلواڑا علاقے میں زبردست احتجاج ہوا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ تھانے کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے نعرۂ تکبیر جیسے فلک شگاف نعرے لگائے۔
پاکستان میں عام انتخابات میں چند دن باقی ہیں اور سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں مصروف ہیں ۔
کوئٹہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دہشت گرد انتخابات کے دوران عوامی اجتماعات کو نشانہ بناسکتے ہيں۔
یونان کی وزارت محنت میں آج صبح زوردار دھماکہ ہونے کی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ ہونے سے پہلے ایک نامعلوم شخص نے فون پر بتادیا تھا کہ وزارت میں بم رکھا ہوا ہے۔
ہندوستان کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں کاسمیٹک فیکٹری میں آتش زدگی کے واقعے میں ابھی بھی تیرہ افراد لاپتہ ہيں ۔
ہندوستان کے شہر بنارس کی گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں ہندوؤں کو پوجا کی اجازت دیئے جانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف شہر کے مسلمانوں نے آج احتجاج کے طور پر اپنے کار وبار بند رکھے۔